نیویارک۔امریکہ کی بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار، چھ بار کی یو ایس اوپن چیمپئن اور سابق عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز اپنی فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے رواں سال کے دوسرے گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں۔
انہوں نے پری کوارٹر فائنل میچ میں یونان حریف کھلاڑی ماریا سکاری کو شکست دیکر میگا ایونٹ کا ٹاپ ایٹ مرحلہ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
امریکہ کے شہر نیویارک سٹی میں یو ایس ٹی اے بلی جین کنگ نیشنل ٹینس سینٹر میں کھیلے جارہے میگا ایونٹ کے ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میچ میں میزبان کھلاڑی سرینا ولیمز نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے یونان کی حرف کھلاڑی ماریا سکاری کو 6-3، 6-7(6-8)اور 6-3سے ہرا کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
38سالہ سرینا ولیمز کا کوارٹر فائنل میں مقابلہ بلغاریہ کی سویتانا پیرونکووا سے ہوگا۔
واضح رہے کہ امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز اگر یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت گئیں تو وہ آسٹریلین ٹینس سٹار مارگریٹ کورٹ کے 24ویمنز سنگلز گرینڈ سلام ٹائٹل جیتنے کا ریکارڈ برابر کر دیں گی۔