سپائیڈر مین کی طرح دیوار پر چڑھنے والا 7سالہ بچہ 

 

پشاور۔بھارتی شہر کان پور سے تعلق رکھنے والا 7 سالہ بچہ غیر معمولی طور پر دیوار پر چپک کر چڑھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

 یشرت سنگھ تیسری جماعت کا طالبعلم ہے اور اسکا کہنا ہے کہ وہ سپائیڈر مین فلم دیکھ کر اسکے کردار سے اتنا متاثر ہوا کہ اس نے خود سپائیڈر مین کی طرح دیوار پرچڑھنے کی پریکٹس شروع کردی۔ 

بچے کا کہنا تھا جب اس نے سپائیڈر مین فلم دیکھی تو وہ بھی اسی طرح دیوار پر چڑھنا چاہتا تھا جس کیلئے اس نے گھر پر ایسا کرنے کی کوشش کی لیکن وہ اکثر گرجاتا تھا لیکن کچھ دن بعد ہی اس نے یہ تکنیک حاصل کرلی۔

 بچے نے کہا کہ ابتداء میں اس کے گھر والوں نے اسے ایسا کرنے سے منع کیا کیونکہ انہیں ڈر تھا کہ وہ اس کام سے گر کر زخمی بھی ہوسکتا ہے لیکن جب انہوں نے بچے کو مہارت سے دیوار پر چڑھتے دیکھا تو سب حیران ہوگئے۔

 بچے کا کہنا تھا کہ اسے دیوار پر چڑھنے میں کوئی خوف محسوس نہیں ہوتا اور جب وہ سلپ ہوتا ہے تو چھلانگ لگادیتا ہے۔