مصباح الحق کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد نے انگلینڈ کیخلاف آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے سے انکار نہیں کیا تھا۔
پی سی بی کی ایک آڈیو کلپ میں ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر نے کہاکہ کھیلنے سے انکار کی کوئی بات نہیں تھی،مجھے علم تھا کہ کوئی پوری سیریز کے آخر میں میچ کھیل رہا ہو تو اضافی دباؤ ہوتا ہے کہ 19،20نہ ہوجائے۔
انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت بابر اعظم اور یونس خان نے سرفراز سے بات کی کہ بے فکر ہوکر کھیلو،تم نے پوری سیریز میں سخت محنت کی، کم از کم آخری میچ توکھیلنا چاہیے،اس بات کا دباؤ نہ لو کہ پرفارمنس میں کم بیشی ہوگئی تو اس کا مستقبل پر اثر پڑے گا، آپ ہمارے پلان کا حصہ ہیں،اس کے بعد وکٹ کیپر بیٹسمین مطمئن اور خوش ہوکر کھیلے۔