کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے خودکش حملے میں 3 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خود کش حملہ افغانستان کے دارالحکومت کابل کے علاقے تائیمانی میں ہوا۔ خود کش حملے میں افغان نائب صدر امراللہ صالح کی گاڑی کو نشانہ بنایاگیا۔
دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ سکیورٹی فورسز نے اطراف کے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
گزشتہ ماہ افغانستان کے تین صوبوں میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں 23 طالبان مارے گئے تھے۔
افغان میڈیا کے مطابق بغددیس، غزنی اور میدان وردک میں فوجی آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 23 جنگجو جاں بحق اور اہم کمانڈر سمیت 9 زخمی ہوئے تھے۔
افغان حکام کے مطابق فورسز سے جھڑپوں میں صوبہ بغددیس میں سترہ، غزنی اور میدان میں چھ طالبان جاں بحق ہوئے۔
دوسری جانب طالبان کی جانب سے کسی جنگجو کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی گئی۔