دبئی (آئی این پی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے تازہ ترین ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کر دی جس میں انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان نے بابر اعظم سے نمبرون بیٹسمین کی پوزیشن چھین لی جبکہ پاکستان کے عماد وسیم اور شاداب کی کی بھی ایک ایک درجے تنزلی ہوئی ہے،جس کے بعد دونوں بالترتیب8ویں اور 9ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
بیٹسمینوں میں بابر اعظم دوسرے،آئرن فنچ تیسرے اور کے ایل راہول چوتھے نمبر پر موجود ہیں جبکہ باؤلنگ میں راشد خان پہلے،مجیب الرحمان دوسرے،اشتون اگارتیسرے اور تبریز شمسی چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔
ٹیم رینکنگ میں آسٹریلیا نے ایک بار پھر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے جبکہ انگلینڈ دوسرے،بھارت تیسرے اور پاکستان چوتھے نمبر پر موجود ہے۔
آئی سی سی نے انگلینڈ اور آسٹریلیا کی سیریز کے بعد نئی رینکنگ جاری کی جس کے مطابق آسٹریلیاکیخلاف شاندار بیٹنگ کرنے والے ڈیوڈ ملان نے877پوائنٹس کیساتھ بیٹنگ رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
بابر اعظم 869پوائنٹس کیساتھ دوسرے،فنچ835پوائنٹس کیساتھ تیسرے، لوکیش راہول چوتھے،کولن منرو پانچویں،میکسویل چھٹے،حضرت اللہ ساتویں،لیوائس8ویں،ویرات کوہلی9ویں اورمورگن دسویں نمبر پر موجود ہیں۔
بابر اعظم کیلئے اب بھی دوبارہ پہلی پوزیشن دوبارہ حاصل کرنے کا موقع موجود ہے وہ اپنی دو اچھی پرفارمنس سے یہ پوزیشن حاصل کرسکتے ہیں۔
باؤلنگ رینکنگ میں پاکستان کے عماد وسیم اور شاداب کی کی بھی ایک ایک درجے تنزلی ہوئی ہے دونوں باؤلر بالترتیب8ویں اور 9ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
عادل رشید دو درجے ترقی کیساتھ7ویں،تبریز شمسی ایک درجے ترقی کیساتھ چوتھے،ایڈٖمپ ذمپا 2درجے تنزلی کیساتھ5ویں نمبر پر موجود ہیں۔
ٹیم رینکنگ میں آسٹریلیا نے ایک بار پھر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے جبکہ انگلینڈ دوسرے،بھارت تیسرے، پاکستان چوتھے جنوبی افریقہ پانچویں،نیوزی لینڈ چھٹے،سری لنکا ساتویں،بنگلہ دیش آٹھویں، ویسٹ انڈیز9ویں اور افغانستان10ویں نمبر پر موجود ہے۔
آل راؤنڈرز میں محمد نبی پہلے،میکسویل دوسرے،ولیمز تیسرے نمبر پر ہیں۔