ٹرینیڈاڈ۔آٹھویں کیریبیئن پریمیئر لیگ کا فائنل میچ جمعرات کو برائن لارا سٹیڈیم ٹرینیڈاڈ میں کھیلا جائے گا۔
سینٹ لوسیا زوکس کو لیگ کی ناقابل شکست ٹیم ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز کا چیلنج درپیش ہوگا۔
ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز کی قیادت کیرون پولارڈ کریں گے جبکہ سینٹ لوسیا زوکس کی ٹیم ڈیرن سمی کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔
فائنلسٹ ٹیموں کے کپتانوں نے فائنل میچ میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں۔