بیجنگ۔ چین نے افغان طالبان کو امن مذاکرات میں تعاون کے بدلے بڑی پیشکش کر تے ہوئے کہا ہے کہ طالبان امن مذکرات کامیابی میں تعاون کرتے ہیں تو چین ان کو بڑا معاشی پیکج دے گا۔
چین طالبان کے لیے روڈ نیٹ ورک تعمیر کر کے دے گا۔چین توانائی کے پراجیکٹس میں بھی بھاری سرمایہ کاری کرے گا۔
فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان کے قبائلی رہنماؤں نے بتایا ہے کہ بیجنگ کے سفارت کاروں نے بیجنگ میں گذشتہ تین ماہ سے جاری گفتگو کے دوران ملک میں "توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں قابل قدر سرمایہ کاری" کی پیش کش کی۔
چینی عہدیداروں نے طالبان کو پیشکش کی کہ وہ افغانستان میں امن لائیں اور اس کے بدلے میں چین روڈ نیٹ ورک تعمیر کر کے دے گا۔چین نے ایسی موٹرویز بنانے کا اعلان کیا ہے جو افغانستان کے مختلف شہروں کو آپس میں جوڑے گا۔چین کے اس وعدے کی تکمیل افغانستان میں روڈ نیٹ ورک کی تعمیر کے ذریعے ہو گی۔
چینی حکام کا کہنا ہے کہ روڈ نیٹ ورک کی تعمیر سے مقامی تجارت کو ترقی ملے گی۔ چین اپنی سرحد سے جڑے ممالک میں دلچسپی لے رہا ہے،افغانستان چین کے مجموعی مفاد میں بھی فٹ ہے۔