15ہزار روپے فی لیٹر فروخت ہونیوالا دودھ

پشاور۔ بیشتر ترقی پذیر ممالک میں گدھوں کو باربرداری کیلئے استعمال کیا جاتاہے جبکہ چین میں گدھے کی کھالوں کا روایتی دوائیوں اور فرنیچر وغیرہ میں استعمال ہورہا ہے۔

 تاہم بھارت میں گدھی کے دودھ کی فروخت کا کام تیزی سے فروغ پارہا ہے کیونکہ اس کی فی لیٹر قیمت حیرت انگیز طور پر دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔

 بھارتی ریاست گجرات میں ایک خاص نسل کے گدھے کے باقاعدہ ڈیری فارم قائم کئے گئے ہیں اور ایک لیٹر دودھ تقریباً ساڑھے 15 ہزار پاکستانی روپے میں فروخت کیا جاتا ہے۔

بھارتی حکومت کی جانب سے اس نسل کے گدھے کی فارمنگ کی جارہی ہے اور دیگر ریاستوں میں بھی اس کی افزائش نسل کی جارہی ہے۔ 

خیال رہے کہ یورپ میں بھی گدھی کے دودھ کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور کاسمیٹکس کمپنیاں گدھی کے دودھ سے بنے صابن‘ کریم اور لوشن وغیرہ فروخت کررہے ہیں جو کہ انسانی جلد کی خوبصورتی برقرار رکھنے کیلئے بہترین سمجھے جاتے ہیں۔