کابل،افغان نائب صدر کانوائے حملہ میں ہلاکتوں کی تعداد 11ہوگئی، 20زخمی

 

کابل۔ افغانستان کے نائب صدر امر اللہ صالح کے کانوائے پر خودکش حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 11اہوگئی ہے  جبکہ محافظین سمیت 20زخمی ہو گئے۔

 امراللہ صالح دھماکے میں محفوظ رہے اور انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بدھ کی صبح افغان دارالحکومت کابل میں سڑک کنارے بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے 

 افغانستان کے پہلے نائب صدر امراللہ صالح حملے میں بال بال بچ گئے۔

نائب صدر کے ترجمان نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے میں نائب صدر کے کچھ محافظ بھی زخمی ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کیمطابق فوری طور پر دھماکے کی ذمہ داری کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔