واشنگٹن۔امریکی محکمہ خارجہ نے بتایا ہے کہ امریکی حکومت اس ہفتے تک ایک ہزار سے زائد چینی طلبہ کے ویزے منسوخ کرچکی ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مئی میں بعض چینی طلبہ اور محققین کی امریکا میں داخلے کو محدود کرنے کے اعلان کے بعد امریکی حکومت کی جانب سے ویزوں کی منسوخی کے حوالے سے جاری کردہ یہ پہلی باضابطہ سرکاری اعدادوشمار ہے۔
صدر ٹرمپ نے مئی میں چینی طلبہ اور محققین کے امریکا میں داخلے کو محدود کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ قدم اس لیے اٹھایا جارہا ہے کیوں کہ حساس امریکی ٹیکنالوجی اور املاک دانش کے حصول کے لیے چینی طلبہ کا استعمال کیا جارہا ہے۔