گجرات میں بہنوئی کی کم عمر سالی سے زیادتی، ملزم گرفتار 

 


گجرات۔ گجرات کے علاقے کڑیانوالہ میں بہنوئی نے کم عمر سالی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

 چھٹی کلاس کی طالبہ اقرا کو اس کا بہنوئی ڈرا دھمکا کر کئی ماہ تک ہوس کا نشانہ بناتا رہا۔جس کے نتیجے میں 11سالہ کمسن بچی ماں بن گئی

 بچی کے والد محمد اقبال کی مدعیت میں بہنوئی عامر افضل کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس نے ملزم عامر افضل کو سندھ سے گرفتار کرلیا ہے اور اس نے 11 سالہ اقرا کے ساتھ زیادتی کا اعتراف کر لیا ہے۔

 ملزم عامر افضل خود بھی 8 ماہ کی بیٹی کا باپ ہے۔ والدین اپنی بڑی بیٹی صدف کا گھر بچانے کیلئے پہلے خاموش رہے تاہم بعد میں انہوں نے مقدمہ درج کرایا۔

 نومولود بچی کو لاہور کے بے اولاد جوڑے کے حوالے کردیا گیا ہے۔