برطانیہ کی 34سالہ خاتون 20بچوں کی ماں 

 


 لندن۔دنیا میں بہت سے جوڑے ہیں جو اولاد کے لئے ترس جاتے ہیں لیکن بہت سے جوڑوں کو اللہ نے بے شمار اولاد سے نوازا ہے۔

کچھ خواتین ایسی بھی ہیں جو بہت ہی کم عمر میں بڑی تعداد میں بچوں کی ماں بن گئی ہیں، آپ کو شاید یقین نہ آئے لیکن یہ سچ ہے کہ برطانیہ کی ایک 34 سالہ خاتون 20 بچوں کی ماں ہیں۔

برطانیہ کے آفس فار نیشنل اسٹیٹسٹک کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 7 ایسی خواتین ہیں جن کے 20 یا اس سے زائد بچے ہیں۔ 

جن خواتین کے ہاں چھٹے بچے کی پیدائش ہوئی ان کی تعداد 5 ہزار 423جبکہ جن خواتین نے دسویں بچے کو جنم دیا ان کی تعداد 258 تھی۔جو خواتین 20 بچوں کی ماں ہیں ان میں سے 4 تیس کے عشرے میں ہیں جبکہ باقی3کی عمریں 40 سے زائد ہیں۔