روس کی ڈیلیا کابیلوفا کا اصل کام اگرچہ کیک پیسٹریاں وغیرہ بنانا ہے لیکن انہوں نے اپنے اسی ہنر کو ایک نئی جہت بھی دی ہے: وہ ایسی خوبصورت اور میٹھی گڑیائیں بناتی ہیں جنہیں کھایا بھی جاسکتا ہے، جبکہ ان کی تیاری میں وہی سب کچھ استعمال کرتی ہیں جو ایک عام کیک بنانے میں استعمال ہوتا ہے۔
ان تصاویر میں دکھائی دینے والی تمام گڑیائیں بظاہر پلاسٹک سے بنی محسوس ہورہی ہیں لیکن درحقیقت یہ کیک پیسٹری بنانے والے اجزاء سے تیار کی گئی ہیں۔
ماسکو میں رہنے والی ڈالیا کابیلوفا نے مختلف کارٹون کیریکٹرز کی گڑیائیں بنائیں ہیں جن میں ان کی ’’ڈزنی سیریز‘‘ بہت مقبول ہوئی۔
اس میں انہوں نے والٹ ڈزنی کی مختلف مشہور کارٹون فلموں میں لڑکیوں کے کرداروں کو کنفیکشنری مٹیریل سے بنایا، جو دیکھنے میں بالکل اصل کردار جیسی لگتی ہیں۔
وہ انسٹاگرام پر کابیلہطا_چاکع کے نام سے بھی ایک پیج چلا رہی ہیں جس کے فالوورز کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ ہوچکی ہے۔