قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس کے والد انتقال کرگئے۔
یونس متیلا لاہور کے نجی اسپتال میں کافی دنوں سے زیر علاج تھے، ان کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ وقار یونس اتوار کی صبح سڈنی سے لاہور پہنچ رہے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ احسان مانی،چیف ایگزیکٹیو وسیم خان اور دیگر اسٹاف نے وقار یونس سے اظہار افسوس کیا ہے۔