تاریخی ڈرا مہ دیرلیس ارتعرل میں دوان الپ (روشان) کا کردا ر اداءکرنے والے ترک اداکار کیویت اطین گونر پاکستان پہنچ گئے۔

تاریخی ڈرا مہ دیرلیس ارتعرل میں دوان الپ (روشان) کا کردا ر اداءکرنے والے ترک اداکار کیویت اطین گونرآج بدھ کی صبح اسلام آباد پہنچ گئے۔ گونر نے ا پنے انسٹاگرام پر پاکستانی لوک میوزک کا ایک مختصر ویڈیو کلپ شیئر کرکے ساتھ میں،گوڈ مارننگ ، اسلام آباد ، پاکستان لکھ کے اپنے چاہنے والوں کو اپنی آمد کی خبر سنایٰ۔ اس سے قبل د وان الپ نے اس دلچسپ خبر کو اپنے بورڈنگ پاس کی تصویر پوسٹ کرکے شیئر کیا اور پاکستان آنے کی خوشخبری سنایٰ۔ یاد رہیں پاکستان میں ڈرامہ سیریز اردو ڈبنگ میں نشر ہونے کے بعد ترک ستاروں کی مقبولیت میں بے تحاشہ اضا فہ دیکھنے میں آیا۔ نیز معروف اداکار انجین الٹان دزیتان نے بھی پاکستان آنے کی تصدیق کردی ہے۔اور ان کے چاہنے والے ان کی آمد کا شدت سے انتظار کر رہیں ہیں۔