ہالی وڈ کے معروف فلم اسٹوڈیو اور کومک بک پبلشر ’مارول کومکس‘ نے مئی 2018 میں اس بات کی تصدیق کی تھی کہ ادارہ جلد ہی پہلی مسلم خاتون سپر ہیرو کو جلد اسکرین پر لائے گا۔
ابتدائی طور پر کہا گیا تھا کہ پہلی مسلم خاتون سپر ہیرو کردار کمالہ خان کو ممکنہ طور پر فلموں میں متعارف کرایا جائے گا، تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ ابتدائی طور پر مذکورہ کردار کو ٹی وی سیریز میں پیش کیا جائے گا۔
اور مسلم خاتون سپر ہیرو کمالہ خان کے کردار پر بنائی جانے والی ٹی وی سیریز کے لیے مارول کومک نے آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے سمیت 4 ہدایت کاروں کی خدمات حاصل بھی کرلیں۔
جی ہاں، مارول کومکس اب پاکستانی نژاد پہلی مسلم سپر ہیرو کمالہ خان کے کردار پر ٹی وی سیریز بنائے گا، جس کی ہدایات 4 مسلم ہدایت کار دیں گے۔