اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘میں گوکچہ خاتون کا کردار ادا کرنے والی تُرک اداکارہ برکو کیراٹیلی کے نئے پاکستانی برائیڈل شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔جو اُنہوں نے ایک پاکستانی ڈیزائنر کے لیے شوٹ کروایا ہے۔برکو کیراٹیلی کی وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیو ز میں دیکھاجاسکتا ہے کہ وہ پاکستانی دُلہن کے روایتی لباس میں ملبوس ہیں۔ عروسی لباس اور خوبصورت زیور میں ملبوس تُرک اداکارہ کے اِس نئے روپ کو دیکھ کر اُن کے مداح دنگ رہ گئے ہیں اور مداحوں کی جانب سے اُن کے اِس دلکش روپ کو بےحد پسند کیا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ اِس سے قبل اسرا بیلگیچ بھی پاکستانی برانڈ زکی برانڈ ایمبیسڈر بن چُکی ہیں اور اُنہوں نے ایک پاکستانی میگزین کے لیے فوٹو شوٹ بھی کروایا تھا۔ واضح رہے کہ رواں سال 23 جولائی کو31 برس کی ہونے والی برکو کیراٹیلی نے ترک سریز ’ارطغرل غازی‘ میں گوکچہ خاتون کا کردار نبھایا تھا جس میں اُنہیں معصوم چہرے، سلجھی ہوئی طبیعت اور صاف دل رکھنے والی شخصیت دکھایا گیا تھا لیکن ارطغرل اور حلیمہ سلطان کی شادی کے بعد گوکچہ خاتون کو ڈرامے میں حسد کرنے والی خاتون کے روپ میں بھی دکھایا گیا تھا۔گوکچہ خاتون کے حسد کی وجہ یہ تھی کہ وہ ترک سیریز کے مرکزی کرادار ارطغرل سے بےحد محبت کرتی تھیں۔