حلیمہ سلطان بھی سی سی پی او لاہور عمر شیخ پر برس پڑیں

شہرہ آفاق ترکش ڈرامے ’ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ اسریٰ بیلگیچ سی سی پی او لاہور عمر شیخ پر برس پڑیں۔

ترکش اداکارہ اسریٰ بیلگیچ نے 9 ستمبر کو لاہور موٹر وے پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون کے حوالے سے سی سی پی او لاہور عمر شیخ کے بیان پر برہمی کا اظہار کیا۔

موٹروے پر خاتون کے ساتھ پیش آنے والے اجتماعی زیادتی کے افسوسناک واقعے پرسی سی پی او لاہور عمر شیخ نے ملزمان کے بجائے متاثرہ خاتون کو حادثے کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا تھا ’حیران ہوں کہ 3 بچوں کی ماں ایک اکیلی عورت کو آدھی رات کو موٹروے سے جانے کی کیا ضرورت تھی وہ جی ٹی روڈ سے کیوں نہ گئیں؟‘۔