دپیکا پڈوکون مبینہ'ڈرگ چیٹ' سے متعلق واٹس ایپ گروپ کی ایڈمن تھیں

دپیکا پڈوکون اور شردھا کپور سمیت بولی وڈ کی صف اول کی اداکاراؤں کو منشیات کیس میں طلب کرنے کے بعد بھارت کے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب سے تفصیلات سامنے آئی ہیں کہ دپیکا پڈوکون مبینہ'ڈرگ چیٹ' سے متعلق واٹس ایپ گروپ کی ایڈمن تھیں۔

خیال رہے کہ این سی بی کی جانب سے بھارتی اداکاراؤں دپیکا پڈوکون، سارہ علی خان، شردھا کپور اور راکول پریت سنگھ کو تفتیش کے لیے طلب کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق این سی بی نے ان اداکاراؤں کی کچھ واٹس ایپ چیٹ حاصل کرنے کے بعد سمن جاری کیے جن میں منشیات سے متعلق بات چیت کا اشارہ ملا تھا۔

 

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ دپیکا پڈوکون کی منیجر کرشمہ پرکاش کے فون سے بھی کچھ واٹس ایپ میسیجز حاصل کیے گئے تھے جن میں ممنوعہ منشیات سے متعلق 'ڈی' اور 'کے' کے درمیان بات چیت کا انکشاف ہوا تھا۔