علی ظفر مخالف مہم چلانے کے الزام میں میشا شفیع کے خلاف ایف آئی آر درج

گلوکار و اداکار علی ظفر کےخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے الزام  میں میشا شفیع سمیت 9 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے 2 سال کی تحقیقات کے بعد ایف آئی آر درج کی۔

 

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے ان ملزمان کو دفاع کے3 سے زائد مواقع دیے گئے۔