کراچی. پاکستانی ڈراموں کے معروف اداکار مرزا شاہی کورونا کے باعث انتقال کرگئے۔
لیجنڈری اداکار میں گزشتہ ہفتے کورونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد سے وہ سول اسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھے جہاں آج ان کا انتقال ہوا۔
مرزا شاہی نے متعدد ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں اور انہیں ان کے مزاحیہ کرداروں کی وجہ سے شہرت حاصل ہوئی۔
ان کے ڈراموں میں ’عید ٹرین‘، ’نادانیاں‘، قدوسی صاحب کی بیوہ‘ اور ’چھوٹے صاحب‘ سمیت کئی شامل ہیں۔
اداکارمرزا شاہی کی عمر 70 برس کے قریب تھی اور انہیں شہرت ڈرامے نادانیاں کے کردار ’چچا کمال‘ سے ملی۔