پاکستان فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کے مداح آج اُن کی 82 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔
خوبصورت شخصیت، دلکش آواز، منفرد ہیئر اسٹائل رکھنے والے بہترین ہیرو وحید مراد 2 اکتوبر 1938ء کو پیدا ہوئے، پروڈیوسر اور اسکرپٹ رائٹر وحید مراد نے فلمی کیرئیر کا آغاز فلم ”ساتھی “ سے کیا تھا۔
لباس، ہیئر اسٹائل اور منفرد انداز کے سبب لالی ووڈ میں وحید مراد جیسی مقبولیت کسی دوسرے ہیرو کے حصے میں نہیں آئی۔
وحید مراد نےاپنے فلمی سفر میں 125 فلموں میں کام کیا جن میں سے 38 بلیک اینڈ وائٹ اور 87 کلر فلمیں شامل ہیں۔
تاحال پاکستانیوں کے دلوں میں دھڑکنے والے اداکار کی بہترین فلمیں میں ’دل میرا دھڑکن تیری‘، ’ہیرا اور پتھر‘، ’ارمان‘ ، ’عندلیب‘ ، ’مستانہ ماہی‘ ، ’دیور بھابھی ‘، ’ نصیب اپنا اپنا ‘ شامل ہیں۔
وحید مراد کو ستارہ امتیاز، لائف ٹائم اچیومنٹ اور نگارڈ ایوارڈ سے نوازا گیا۔
پچیس سال پاکستانی فلم انڈسٹری پر راج کرنے والے وحید مراد 45 برس کی عمر میں 23 نومبر1938ء کو اپنے مداحوں کو اشک بار چھوڑ کر خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔