عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث فلم انڈسٹری بند ہونے کے بعد ٹی وی اداکارہ صوفیا ورگارا دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ بن گئیں۔
امریکی جریدے فوربز کی رپورٹ کے مطابق امریکی سٹ کام’ماڈرن فیملی‘ کی اسٹار صوفیہ ورگارا دنیا کی سب سے زیادہ کمانے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اداکارہ صوفیا ورگارا نے 12 ماہ میں 4کروڑ 30 لاکھ ڈالر کمائے۔
فوربز کی جانب سے جاری کی جانے والی دنیا کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اداکاراؤں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ انجلینا جولی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق آسکر یافتہ اداکارہ انجلینا جولی رواں سال 3 کروڑ 55 لاکھ ڈالر کما سکی ہیں۔
دوسری جانب دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اداکاراؤں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر اداکارہ گیل گیڈوٹ ہیں جنہوں نے 2020 میں 3 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز کمائی کی ہے۔
خیال رہے کہ اس بار پہلے نمبر پر آنے والی امریکی ٹی وی ایکٹر صوفیہ ورگار پچھلے سال سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ادکاراؤں کی فہہرست میں دوسرے نمبر پر تھیں۔