دنیا بھر میں پذیرائی حاصل کرنے والی تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں بہادر جنگجو بامسی کی اہلیہ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ حفصہ (برچن عبداللہ) کی بین الاقوامی شہرت کے حامل پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کا گانا گاتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔
حفصہ خاتون اس وائرل ویڈیو میں عاطف اسلم کا مشہور گانا ’’مسافر‘‘ گاتی ہوئی نظرآرہی ہیں اور سوشل میڈیا صارفین ان کی آواز کی تعریف کررہے ہیں۔