سرگودھا۔ملکی قرضے اتارنے کیلئے حکومت نے آصف علی زرداری کے دور حکومت کی طرز پر سیور ریفل ٹکٹ جاری کرنے پر غور شروع کردیا ہے جس کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائیگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ سیور ریفل ٹکٹ تمام بنکوں کی شاخوں میں دستیاب ہونگے جن کی ہر دس دن کے بعد قرعہ اندازی کی جائیگی۔
ذرائع کے مطابق سیور ریفل ٹکٹ کی قیمت 50 روپے رکھی جائیگی جس کا انعام 10 لاکھ روپے رکھا جائیگا جبکہ 5-5 لاکھ روپے کے دو انعامات بھی ہونگے۔