دبئی کی شدید گرمی میں بھی شارہ رخ نے سردی والی ٹوپی اور جیکٹ پہن لی

 

آئی پی ایل کا تیرہواں سیزن یو اے ای میں تین مقامات شارجہ، ابو ظہبی اور دبئی میں کھیلا جارہا ہے۔  یو اے ای کی شدید گرمی سے کھلاڑی کافی پریشان نظر آرہے ہیں  تاہم حیران کن طور پر یو اے ای کی گرمی  میں بھی بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان ٹوپی اور جیکٹ پہن کر اسٹیڈیم آگئے۔

 کنگس الیون پنجاب اور کولکتہ نائٹ رائیڈرس کے درمیان دبئی میں ہونے والے میچ میں شاہ رخ خان پرپل رنگ کی بینی کیپ اور سفید رنگ کی جیکٹ پہنے اسٹیڈیم میں نظر آئے۔


 کولکتہ کے گزشتہ میچ میں بھی وہ ٹوپی پہنے نظر آئے تھے۔ یو اے ای کھلاڑی گرمی سے بچنے کیلئے شام کو پریکٹس کررہے ہیں، وہیں ایڈم زمپا تو گرمی کی وجہ سے بیمار بھی پڑ گئے ہیں۔


گرمی میں بھی شاہ رخ کے اس لک کو دیکھ کر اشیش نہرا نے کہا کہ لڑکی صرف ٹی شرٹ میں ہے اور شاہ رخ خان نے جیکٹ اور سردیوں والی ٹوپی پہن رکھی ہے۔