لاہور۔اداکارہ و ماڈل ایمان علی کو شوہر نے شوبز کی فیلڈ میں کام کرنے کی اجازت دے دی اور انہوں نے ایک فوٹ شوٹ بھی کروا لیا جو سوشل میڈیا پر آتے ہی مقبول ہونے لگا ہے۔
ایمان علی نے سوشل میڈیا پر اپنے نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ”پابندی ختم“۔
ایمان علی کی شادی گزشتہ سال بابر بھٹی کیساتھ ہوئی تھی اورانہوں نے شوہر کی ہدایت پر شوبز سرگرمیوں میں حصہ لینا چھوڑ دیا تھا اور گھر کو وقت دے رہی تھیں۔
اداکارہ و ماڈل کے پرزور اصرار پر اب انہیں شوبز میں دوبارہ کام کرنے کی اجازت مل گئی ہے اور انہوں نے فوٹ شوٹ کیساتھ شوبز میں زبردست انٹری ماری ہے۔