بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کی کمسن بیـٹی کو ریپ کی دھمکی دینے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز سے شکست کے بعد چنئی سپر کنگ کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کی 5 سالہ بیٹی کو سوشل میڈیا کے ذریعے ریپ کی دھمکی دی گئی تھی۔
میچ ہارنے کی وجہ سے ملزم نے دھونی کی اہلیہ کے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر یہ دھمکی دی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے دھمکی دینے والے ملزم کو گرفتار کرلیا جس کی عمر 16 سال ہے اور وہ بارہویں جماعت کا طالبعلم ہے۔
پولیس کا بتانا ہےکہ ملزم کو اتوار کے روز نمنا کپیا نامی گاؤں سے گرفتار کیا گیا جس نے دورانِ تفتیش دھونی کی اہلیہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دھمکی پوسٹ کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔
پولیس کے مطابق اس حوالے سے تمام تحقیقات کے بعد یہ تصدیق ہوچکی ہے کہ جس لڑکے کو گرفتار کیاگیا وہ دھونی کی بیٹی کو ریپ کی دھمکی دینے میں ملوث ہے جس پر اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔