زمبابوے کرکٹ بورڈ کے وفد کا قذافی سٹیڈیم کا دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا 

 لاہور۔ زمبابوے کرکٹ بورڈ کے 5 رکنی وفد نے قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

 زمبابوے کرکٹ بورڈ کا 5 رکنی وفد انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ہفتہ کو پاکستان پہنچا تھا جنہوں نے اتوار کے روز قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا۔

 دورہ کے موقع پر ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز ذاکر خان وفد کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر پی سی بی کے شعبہ اسپورٹس میڈیسن اینڈ سائنسز کے سربراہ ڈاکٹر سہیل سلیم نے بائیو سکیورٹی پر بریفنگ دی۔

وفد کل سیف سٹی پروجیکٹ کا دورہ کرنے کے بعد منگل کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں بھی انتظامات کا جائزہ لے گا۔

واضح رہے کہ ملتان میں میچز کی میزبانی پر اخراجات کا تنازع پیدا ہونے کے بعد زمبابوے کے خلاف سیریز کے میچز لاہور منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جہاں کچھ میچز قذافی اسٹیڈیم جب کہ دیگر میچز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ زمبابوین ٹیم 20 اکتوبر کو پاکستان آئے گی۔