سجل علی بین الاقوامی ایوارڈ شو میں شامل ہوگئیں 

کراچی : پاکستان کی خوبرو اداکارہ سجل علی نے بین الاقوامی ایوارڈ شو ”گرین کارپٹ فیشن ایوارڈ 2020ء“ میں شامل ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

 اداکارہ نے 10 اکتوبر کو ہونے والی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کی‘ اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر مداحوں کو اطلاع دی تھی کہ وہ معروف ”گرین کارپیٹ فیشن ایوارڈ“ کا حصہ بن کرمعیاری فیشن کو سپورٹ کرنے جارہی ہیں۔

 سجل علی کا کہنا تھا کہ یہ بڑا ایوارڈ شو کوئی اور نہیں بلکہ ہالی ووڈ کے بڑے اداکار ”رابرٹ ڈونی جونیئر“ ہوسٹ کریں گے۔ ا

داکارہ کے سوشل میڈیا پیغامات سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ یہ اعزاز اپنے نام کر کے بہت خوش ہیں۔ 

گرین کارپٹ فیشن ایوارڈ اٹلی میں معیاری فیشن کے فروغ کیلئے منایا جارہا ہے‘ یہ ایوارڈز فیشن ہاؤسز کی پائیداری کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں کیونکہ فیشن ہاؤسز چھوٹے پیمانے پر پروڈیوسروں کے ورثے اور صداقت کو محفوظ رکھتے ہوئے تیزی سے تبدیلی لانے کیلئے کام کرتے ہیں۔

 مذکورہ ایوارڈز کی تقریب کو ”آسکر آف فیشن“ کا نام بھی دیا جاتا ہے‘ ان ایوارڈ کو دنیا کے نمایاں ایوارڈ میں شامل کیا جاتا ہے۔

 سجل کی پوسٹ پر جہاں مداح اور ساتھ اداکار خوش دکھائی دے رہے ہیں وہیں سجل کی بہن نے بھی بہن کیلئے اس اعزاز کو فخر قرار دیا۔