تلنگانہ:کورونا میں مبتلا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صحتیابی کے لیے کئی راتیں بھوکا رہنے والا بھارتی شہری دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے کسان بسا کرشنا راجو کے دوستوں کا کہنا ہے کہ جب راجو نے ڈونلڈ ٹرمپ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر سنی تو اسے شدید دھچکا لگا تھا۔
بھارتی کسان کے ایک قریبی دوست نے بتایا کہ بسا کرشنا راجو ٹرمپ کو بہت زیادہ پسند کرتا تھا اور اس نے گزشتہ برس ایک 6 فٹ کا ٹرمپ کا مجسمہ کھڑا کر کے اس کی پوجا شروع کر دی تھی۔
اس کے دوستوں کا کہنا ہے کہ جب سے بسا کرشنا راجو نے ٹرمپ کے کورونا میں مبتلا ہونے کا سنا تو اس نے راتوں کو جاگ کر اور بھوکا رہ کر امریکی صدر کی صحتیابی کے لیے دعائیں شروع کر دیں لیکن آج دوپہر 12 اکتوبر کو وہ دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا۔