امریکہ کودنیا کی فضول جنگوں سے باہر نکالیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ  

واشنگٹن۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم امریکہ کو دنیا کی فضول جنگوں سے باہر نکالیں گے۔

امریکہ میں الیکشن مہم کے دوران ریلی سے انتخاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ4سال کی نسبت اس بار بڑی کامیابی ملے گی کیونکہ ہم 2016کے مقابلے میں بہتر کارکردگی کامظاہرہ کر رہے ہیں۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ’میں کورونا سے مکمل صحت یاب ہو چکا ہوں اور بہت زیادہ طاقت ور محسوس کررہا ہوں۔

 ان کا کہنا تھا کہ موجودہ انتخابات امریکی تاریخ کے سب سے اہم انتخابات ہیں۔

انہوں نے اپنے حریف کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جوبائیڈن اچھا آدمی نہیں ہے۔ وہ بھول گیا کہ کون سی ریاست میں خطاب کررہا ہے۔

 وہ کہتا ہے کہ میں سینیٹ کے انتخا ب لڑ رہا ہوں۔