کابل۔افغان دارالحکومت کابل میں اغوا، قتل اور دیگر جرائم کی شرح میں اضافے پر پولیس کو مسلح افراد کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دے دیا گیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزیر داخلہ مسعود اندرابی کا کہنا تھا کہ مجرم کابل میں آزادانہ نہیں گھوم سکتے۔
انہوں نے پولیس کو ہدایت کی کہ مسلح افراد کے نظر آنے پر انہیں وہیں مار دیا جائے۔اس سے پہلے کابل پولیس کو مجرموں سے مقابلے کی صورت میں ہی ہتھیار استعمال کرنے کی اجازت تھی۔