سعودی عرب حکومت کا روضہ رسول ﷺ کو 18 اکتوبر سے زیارت کیلئے کھولنے کا اعلان

ریاض۔سعودی عرب نے دوسرے مرحلے میں ڈھائی لاکھ مقامی شہریوں کو عمرہ کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ روضہ رسول ﷺ کو بھی 18 اکتوبر سے زیارت کیلئے کھولا جائے گا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے بتایاکہ دوسرے مرحلے میں زائرین کو ایپ کے ذریعے اجازت نامہ لینا ضروری ہوگا۔

دوسری جانب عمرہ کی ادئیگی کے لیے تیسرے مرحلے کا آغاز  یکم نومبر سے ہوگا جس کے تحت غیر ملکی زائرین بھی عمرے کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔سعو

دی وزارت صحت کی جانب سے شوگر، ہائی بلڈپریشر، امراض قلب، جگر اور حاملہ خواتین کوعمرہ اور زیارت موخر کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ کورونا کے باعث رواں سال حج میں بھی محدود افراد نے شرکت کی تھی جن میں مملکت میں رہائش پذیر غیرملکی اور مقامی افراد شامل تھے۔