واشنگٹن۔وائٹ ہاؤس کے ڈاکٹرز نے امریکی صدر ٹرمپ کا کورونا ٹیسٹ منفی آنے کی تصدیق کردی ہے۔صدرٹرمپ میں رواں ماہ کے آغازمیں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدرٹرمپ کورونا سے صحت یاب ہوگئے، وائٹ ہاؤس کے ڈاکٹرز نے تصدیق کی ہے کہ صدرٹرمپ کاکوروناٹیسٹ منفی آگیا ہے۔
صدرڈونلڈٹرمپ کے لگاتار ٹیسٹ کئے گئے جو منفی آئے ہیں۔
واضح رہے صدرٹرمپ میں رواں ماہ کے آغازمیں کوروناکی تشخیص ہوئی تھی اور کوروناکی تشخیص کے بعد دٹرمپ چنددن ہسپتال میں بھی زیرعلاج رہے تاہم علاج مکمل ہونے سے قبل ہی وہ ہسپتال سے ڈسچارج ہوگئے تھے۔
بعد ازاں ڈاکٹر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عوامی اجتماعات میں جانے کی اجازت دے دی تھی جبکہ ٹرمپ کے ابھی قرنطینہ کے 14 دن بھی مکمل نہیں ہوئے تھے۔