عرب خبر رساں ادارے کے مطابق عمرہ زائرین کیلئے متعارف کرائی گئی ایپلی کیشن (Eatmarna) میں اب کچھ نئے آپشن شامل کیے گئے ہیں جن کے تحت زائرین اجازت نامے حاصل کرسکتے ہیں۔
وزارت حج کے مطابق ایپلی کیشن میں مسجد الحرام میں نماز کی ادائیگی، ریاض الجنۃ میں نماز کی ادائیگی اور روضہ رسول اللہ ﷺ کی زیارت کیلئے پرمٹس کے آپشن شامل کیے گئے ہیں۔
زائرین ایپلی کیشن کو استعمال کرتے ہوئے اس میں شامل پرمٹس کے ذریعے ان مقدس مقامات تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔
عرب میڈیا کے مطابق حکام نے مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں زیارت اور نمازوں کی ادائیگی کیلئے جگہ کی دستیابی کے مطابق پلان ترتیب دیا ہے جس کا مقصد زائرین کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے۔