پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابراعظم کو مزید ایک سال ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، پہلے ان کا تقرر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2020 تک کیا گیا تھا، آسٹریلیا میں طے یہ ورلڈکپ کووڈ کی وجہ سے ملتوی ہوچکا ہے اب اگلے سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی بھارت نے کرنی ہے۔
ذرائع کے مطابق بابراعظم اب ورلڈکپ 2021 تک ذمہ داریاں نبھائیں گے، بابر اعظم کی بطور کپتان مدت میں ایک سال توسیع کا باقاعدہ اعلان پی سی بی جلد کرے گا۔ بابراعظم قومی ون ڈے ٹیم کے قائد بھی ہیں جب کہ اگلے مرحلے میں انہیں ٹیسٹ ٹیم کی ذمہ داری سونپی جاسکتی ہے