کابل۔افغان فضائیہ کے دو ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا کر تباہ ہو گئے جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہو گئے۔
افغان خبر رساں ادارے طلوع کے مطابق افغانستان کے صوبے ہلمند کے ضلع نوا میں فضائیہ کے دو ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا کر تباہ ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ہیلی کاپٹر کمانڈوز کو اتارنے کے بعد زخمیوں کو لے جا رہے تھے، حادثے میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہوئے۔
ہلمند صوبے کے ترجمان عمر زوک نے حادثے کی تصدیق کی تاہم مزید معلومات فراہم نہیں کیں۔