نیویارک۔ عالمی بینک نے ترقی پذیرملکوں کے لئے کوروناوائرس کی ویکسین کی خریداری اورتقسیم، کوروناکے ٹیسٹوں اورعلاج کے لئے 12 ارب ڈالرامدادکی منظوری دی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی بینک کے سربراہ مالا پاس ڈیوڈ نے ایک بیان میں کہاکہ اس امداد سے ایک ارب افرادکو بیماری سے بچاؤکی دوا کے لئے مدد فراہم کی جائے گی۔
یہ امدادکورونا کی وباء سے نمٹنے کے لئے عالمی بینک کے 160 ارب ڈالر کے مجموعی پیکیج کاحصہ ہے۔