ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی بچوں کے حقوق سے متعلق کتاب شائع کرنے جا رہی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انجلینا جولی ایمنسٹی انٹرنیشنل کے اشتراک سے بچوں کے حقوق سے متعلق کتاب شائع کریں گی۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق یہ کتاب تمام نوجوانوں کے لئے ان کے حقوق جاننے اور اسے مانگنے سے متعلق ہے چاہے وہ کسی بھی ملک میں رہتے ہوں۔
اداکارہ انجلینا جولی کتاب کا عنوان ’اپنے حقوق جانو ‘ رکھے گی جس کا مقصد نوجوانوں کو ان کے حقوق کے بارے میں آگاہی دینا ہے۔
اس حوالے سے انجلینا جولی نے بتایا ہے کہ کتاب دنیا بھر میں اگلے سال ستمبر میں شائع ہوگی۔
واضح رہے کہ اداکارہ انجلینا جولی کا مزید کہنا ہے کہ وہ امید کرتی ہیں کہ یہ کتاب نوجوانوں تک ہدایت کے طور پر پہنچے اور وہ اسے استعمال کریں۔