پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا نے کہا ہے کہ ’مجھے نہیں معلوم تھا کہ میری زبان سے نکلا ہر جملہ نیوز چینلز کی ہیڈ لائن بنے گا‘۔
انسٹاگرام پر سٹوری میں جنت مرزا نے اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ لوگ پہلے پیار دیتے ہیں اور جب کسی کو اْس پیار سے شہرت اور کامیابی مل جاتی ہے تو پھر اْسے گِرانے کی کوشش کی جاتی ہے۔
جنت مرزا نے اپنی انسٹا سٹوری میں طنزیہ انداز میں کہا کہ ’میں نے جاپان منتقل ہونے کی بات کیا کی، لوگوں نے مجھے اتنا پیار دیا کہ میں ساری رات خوشی سے سو نہ سکی‘ٹک ٹاک سٹار نے شدید غصے کے انداز میں کہا کہ ’لوگ پہلے خود ہی اپنی محبت اور پیار سے بلندیوں تک پہنچاتے ہیں اور پھر جب کسی شخص کو شہرت اور کامیابی ملتی ہے تو آپ ہی لوگ اْسے گِرانے کی کوشش کرتے ہیں۔
اْنہوں نے سوشل میڈیا صارفین سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ کسی کو شہرت نہ دیں یا پھر اْسے ڈپریشن کا مریض نہ بنائیں۔