راولپنڈی: نیشنل ٹی 20کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں خیبر پختونخوا کی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے سندھ کی ٹیم کو 8وکٹوں سے شکست دیدی۔
خیبر پختونخوا ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرانے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔
سند ھ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے142رنز پر آؤٹ ہوگئی، اوپنر خرم منظور نے 74جبکہ دانش عزیز نے 39رنز سکور کئے جبکہ کپتان سرفراز احمد سمیت تمام کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے
خیبر پختونخوا کی جانب سے عمران خان اور عثمان شنواری نے 2,2جبکہ شاہین آفریدی، وہاب ریاض اور آصف آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں کپتان محمد رضوان اور فخر زمان نے 113رنز کی اوپننگ شراکت قائم کرتے ہوئے ٹیم کیلئے ہدف کو آسان بنا دیا۔ فخر زمان 57جبکہ محمد رضوان 67رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
خیبر پختونخوا کی ٹیم نے 14.5اوورز میں ہدف 2وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ میچ میں شاندار بیٹنگ کرنے پر محمد رضوان کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا
خیبر پختونخوا اور سدرن پنجاب کے درمیان فائنل میچ آج کھیلا جائیگا۔