کمار سانو بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے، خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا 

مبئی: نوے کی دہائی میں شہرت کی بلندی کو چھونے والے پلے بیک سنگر کمارسانو میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

 اپنی سالگرہ منانے کے لیے اہل خانہ کے پاس امریکا جانے والے بھارتی گلوکار کمار سانو نے ایس او پیز کے تحت کورونا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آگیا جس پر فضائی سفر کو معطل کرکے وہ گھر ہی میں قرنطینہ ہوگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کمارسانو کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے اور ان میں کسی قسم کی علامت ظاہر نہیں ہوئی ہے۔ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد گلوکار نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

62 سالہ کمار سانو کو کورونا میں مبتلا ہونے کا پتہ اْس وقت چلا جب وہ اپنی سالگرہ منانے اہلیہ اور بیٹیوں کے پاس لاس اینجلس جانے کی تیاری کررہے تھے تاہم پرواز سے پہلے کورونا ٹیسٹ کی شرط کی وجہ سے علامتیں نہ ہونے کے باوجود ٹیسٹ کرایا جو حیران کن طور پر مثبت آگیا۔

کمار سانو کی اہلیہ سلونی نے بتایا کہ اگر وہ تب تک ٹھیک محسوس کرتے ہیں تو وہ 8 نومبر کو امریکہ آئیں گے اور اگر وہ نہ ا?سکے تو ہم سب ان کے ساتھ تہوار منانے ممبئی جائیں گے۔