پاکستان میں ارطغرل غازی جیسا ڈرامہ بنا تو اس پر پابندی لگ جائیگی، اریبہ حبیب

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ و ماڈل اریبہ حبیب نے ترک ڈرامے ’دیلیش ارطغرل غازی‘ سے متعلق کہا ہے کہ اگر پاکستان میں ارطغرل جیسا ڈرامہ بنایا گیا تو اس پر پابندی لگ جائے گی۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ پاکستان میں مختلف مواد کو قبول نہیں کیا جاتا ہے، پاکستانی معاشرہ ڈراموں سے متعلق کچھ مخصوص مواد کے علاوہ دیکھنا پسند نہیں کرتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ترک ڈرامہ سیریل “ارطغرل غازی” کی مقبولیت سے اور اچھے مواد سے انکاری نہیں، تاہم ایسا مواد پاکستان میں بنایا جائے تو اس پر پابندی لگ جائے گی۔