زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

چیف سلیکٹر مصباح الحق نے زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہا کہ زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے جبکہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق، عابد علی، فخر زمان، حارث سہیل، حیدر علی، افتخار احمد، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد حفیظ، محمد رضوان (وکٹ کیپر)،عماد وسیم، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد حسنین، روحیل نذیر، موسیٰ خان اور وہاب ریاض شامل ہیں۔

مصباح الحق نے کہا کہ کسی بھی ٹیم کوآسان نہیں لیناچاہیے ،کوشش ہے، اچھی اور بیلنس ٹیم بنائیں ۔

انہوں نے کہا کہ ون ڈے کرکٹ کھیلے ایک سال ہو گیا ہے، زیادہ تجربات نہیں کریں گے،کوشش کی ہےٹی ٹوئنٹی میں نوجوانوں کو زیادہ موقع دیں۔

مصباح نے کہا کہ ہم قومی کرکٹ ٹیم میں حیدر علی اور خوشدل جیسے کھلاڑیوں کو مزید موقع دیں گے ، نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں بہت سی اچھی پر فارمنس سامنے آئی ہیں۔