کیپٹن صفدر سامنے آئے تو تھپڑ رسید کروں گا، اداکار خالد انعم کا شدید ردعمل

کراچی: شہر قائد میں مریم نواز کی ریلی کے دوران کیپٹن (ر) صفدر کی جانب سے مزار کے تقدس کی پامالی پر اداکار بھی بول اٹھے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار خالد انعم کا کہنا ہے کہ قبروں پر جاکر فاتحہ خوانی کی جاتی ہے شور اور نعرے بازی نہیں۔

اداکار خالد انعم کا کہنا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر اگر میرے سامنے آئے تو ان کے منہ پر تھپڑ رسید کروں گا، میرے پاکستان کے قائد اعظم کی عزت کرو۔

انہوں نے چیف جسٹس گلزار احمد، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی کہ ان کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیا جائے۔