پاکستان کے خلاف ون ڈے اور ٹی20 سیریز کھیلنے کے لئے زمبابوے کی کرکٹ ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی۔ جہاں پی سی بی آفیشلز نے ٹیم کا استقبال کیا۔
زمبابوے کی ٹیم بذریعہ دبئی اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچی جہاں سے مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں اور عملے کو سخت سیکیورٹی میں ہوٹل لے جایا گیا۔
زمبابوے کرکٹ ٹیم راولپنڈی میں ہوٹل میں قیام کرے گی جہاں ان کا کورونا کا ٹیسٹ بھی کیا جائے گا۔ کھلاڑیوں کو 7 روز تک کسی سے ملنے کی اجازت نہیں ہو گی۔
دورہ پاکستان کے دوران زمبابوے کی ٹیم 3 ون ڈے میچز کھیلے گی، پہلا ون ڈے میچ 30 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، دوسرا ون ڈے یکم نومبر جب کہ تیسرا اور آخری میچ 3 نومبر کو کھیلا جائے گا۔