قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی شادی کو 20 سال مکمل ہوگئے، شادی کی 20ویں سالگرہ کے موقع پر کرکٹر نے اہلیہ نادیہ شاہد کے ہمراہ خوبصورت تصویریں شیئر کیں۔
سوشل میڈیا سائٹس پر جاری اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے لکھا کہ ’آج ہماری ازدواجی زندگی کے خوبصورت 20 سال مکمل ہوگئے ہیں۔‘
انہوں نےخدا کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ خدا نے انہیں اتنی سمجھدار، خیال رکھنے والی بیوی سے نوازا جو ان کے بچوں کی بہترین ماں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آج شادی کی سالگرہ بھول جانے کے باوجود اہلیہ نے مجھے معاف کردیا جو ان کی بہت سی بہترین خصوصیات میں سے ایک ہے۔
کرکٹر نے اہلیہ کو ٹیگ کرتے ہوئے شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دی اور خوبصورت تصویریں بھی شیئر کیں جس میں دونوں کو گلدستہ تھامے دیکھا جاسکتا ہے اور جوڑی 20ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹ رہی ہے۔