سری لنکن پریمیئر لیگ،پاکستانی پیسر وہاب ریاض سلمان خان کی فرنچائز کینڈی ٹسکرز میں شامل

سلمان خان کی فیملی نے سری لنکن پریمیئر لیگ کی ٹیم خرید لی، پاکستانی پیسر وہاب ریاض بھی بھارتی فلم سٹارز کی فرنچائز کینڈی ٹسکرز کی جانب سے ایکشن میں ہوں گے، یہ ٹیم سلمان کے بھائی کے نام سے رجسٹرڈ کمپنی سہیل خان انٹرنیشنل نے خریدی ہے، ٹورنامنٹ آئندہ ماہ شروع ہوگا۔

 

سہیل خان کا کہنا ہے کہ سری لنکن پریمیئر لیگ میں کئی اسٹار کرکٹرزموجود ہوں گے، شائقین بڑی بے تابی سے سنسنی میچز کے منتظرہیں، کینڈی ٹسکرز کا اسکواڈ متوازن ہے، کرس گیل کو کرکٹ کا باس کہا جاتا ہے،کوشل پریرا جیسے سری لنکن اسٹار کیساتھ میچ ونرز وہاب ریاض اورلیام پلنکٹ بھی موجود ہیں، کوشل مینڈس اورنوآن پرادیپ بھی تہلکہ خیز کارکردگی دکھا سکتے ہیں، اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے سلمان خان ہرمیچ میں نظرآئیں گے۔