اسلام آباد:یومائیکروفنانس بینک نے ای سہولیات فراہم کرنے کیلئے نادرا ٹیکنالوجیز لمیٹڈ سے اشتراک کرلیا ہے جس سے یومائیکروفنانس بینک کی 200 سے زائد نیٹ ورک سے مکمل ای سہولت جس میں بلوں کی ادائیگی، G2P ادائیگی، رقم ٹرانسفر، عطیات، فیس ادائیگی اور شہریوں کی تصدیق فراہم کی جائے گی۔
اس موقع پر یومائیکروفنانس بینک کے صدر اور سی ای او کبیر نقوی اور نادرا ٹیکنالوجیز لمیٹڈ، پبلک سروس ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر جنرل علی جاوید نے اس سروس کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔
نقوی نے کہا کہ ”ہم نادرا کے ساتھ اشتراک پر خوش ہیں جس سے ہمارے کسٹمرز کیلئے بینک کے امور میں آسانیاں پیدا ہوں گی۔
ہمارا ارادہ ہے کہ اگلے مرحلہ میں ملک بھر میں پندرہ ہزار سے زائد نادرا ای سہولت سنٹر سے یوپیسہ سروسز فراہم ہوں۔ نادرا ای سہولت کے ساتھ یہ اشتراک پاکستان کے شہری اور دیہی علاقوں میں آبادی کو مستفید کرے گا“۔